Thursday, May 9, 2024

امریکا نے بھی چینی سفارتکاروں پر امریکی حکام سے ملنے پر اجازت کی شرط لگادی

امریکا نے بھی چینی سفارتکاروں پر امریکی حکام سے ملنے پر اجازت کی شرط لگادی
October 17, 2019
واشنگٹن ( 92 نیوز) امریکا نے بھی چینی سفارتکاروں پر امریکی حکام سے ملنے پر اجازت کی شرط عائد کر دی ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق محکمہ خارجہ کے  حکام  کا کہناہے کہ چینی سفارتکاروں کو اب وفاقی یا لوکل حکام سے ملنے سے پہلے امریکی محکمہ خارجہ کومطلع کرنا ہو گا۔  انہوں نے کہا کہ پابندیاں چین کے اقدام کے پیش نظر لگائی گئیں کیونکہ چین میں امریکی سفارتکاروں کی تعلیم کے ماہرین اور دوسرے حکام سے ملنے کیلئے اجازت لینا پڑتی ہے۔  انہوں کہا امید ہے چین اب امریکی سفارتکاروں پر لگائی گئی پابندیاں میں نرمی لائے گا۔