Wednesday, May 1, 2024

امریکا نے بھارت کا ترجیحی تجارتی فائدہ اٹھانے والے ترقی پذیر ملک کا درجہ ختم کردیا

امریکا نے بھارت کا ترجیحی تجارتی فائدہ اٹھانے والے ترقی پذیر ملک کا درجہ ختم کردیا
March 5, 2019
واشنگٹن ( 92 نیوز) پاکستان سے منہ کی کھانے کے بعد بھارت کو امریکا نے بھی بڑا صدمہ دے دیا، امریکی صدرنے بھارت کا ترجیحی تجارتی فائدہ اٹھانے والے ترقی پذیر ملک کا درجہ ختم کردیا،ٹرمپ نے  اپنے فیصلے سے خط کے ذریعے کانگریس کو آگاہ کردیا۔ لو آپ اپنے دام میں صیاد آگیا، پاکستان کوعالمی سطح پر تنہا کرنے کی کوشش کرنے والابھارت خود تنہائی کا شکار ہونے لگا۔ نام نہاد جمہوریت کے لبادے میں چھپا گھناؤنا چہرہ بے نقاب ہونے پر حامی بھی ساتھ چھوڑنے لگے، امریکا نے بھارت کا ترجیحی تجارتی فائدہ اٹھانے والے ترقی پذیر ملک کا درجہ ختم کردیا۔ روسی میڈیا کے مطابق بھارت امریکی ترجیحی تجارتی پروگرام میں شامل تھا، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تجارتی مراعات ختم کرنے کا فیصلہ امریکی تجارتی ایکٹ 1974 کے تحت کیا ،سینیٹ اور ایوان نمائندگان کو خط کے ذریعے آگاہ کر دیا ۔ امریکی  صدرنے کانگریس کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ بھارت نے قریبی تعلقات کے باوجود اپنی منڈیوں تک مناسب رسائی  دی،نہ ہی یقین دہانی  کرائی،تجارتی خسارہ 27ارب ڈالرز تک پہنچ چکا جو ناقابل قبول ہے۔ بھارت تجارتی مراعات کے تحت امریکا کو پانچ ارب ساٹھ کروڑ ڈالرز کی ڈیوٹی فری برآمدات کرتاہے۔