Saturday, April 20, 2024

امریکا نے ایرانی ادارہ برائے ایٹمی توانائی پر پابندی عائد کر دی

امریکا نے ایرانی ادارہ برائے ایٹمی توانائی پر پابندی عائد کر دی
January 31, 2020
 واشنگٹن (92 نیوز) امریکا نے ایرانی ادارہ برائے ایٹمی توانائی پر پابندی عائد کر دی۔ ایٹمی ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی پر بھی پابندی عائد کر دی گئی۔ امریکا کا الزام ہے کہ علی اکبر صالحی کی سربراہی میں ایرانی جوہری ادارہ ایٹم بم بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ان پر سخت پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ ایرانی ادارہ برائے جوہری توانائی کے ترجمان بہروز کمالوندی نے امریکی اقدامات پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ پابندیاں مایوسی کی علامت اور امریکا کی سیاسی چال ہیں۔ ایران کے نزدیک ان بچگانہ اقدامات کی کوئی حیثیت نہیں۔ پابندیوں کے باوجود سول نیوکلیئر سیکٹر ملکی ضروریات کے مطابق پوری قوت کیساتھ کام کرتا رہے گا۔