Friday, April 26, 2024

امریکا نے اپنے دفاع میں جنرل قاسم سلیمانی پر حملہ کیا، اسرائیلی وزیراعظم

امریکا نے اپنے دفاع میں جنرل قاسم سلیمانی پر حملہ کیا، اسرائیلی وزیراعظم
January 6, 2020
یروشلم (92 نیوز) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یا ہو کا عراق پر امریکی حملے کی حمایت میں بیان کہا کہ امریکا نے اپنے دفاع میں جنرل قاسم سلیمانی پر حملہ کیا، امریکی صدر کا حملے کا حکم دینا ٹھیک اقدام ہے۔ امریکا نے ایران کے اہم ترین کمانڈر اور القدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کو فضائی حملے میں ہلاک کر دیا ہے۔ عراق میں امریکی فضائی حملے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے، ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای اور ایرانی صدر حسن روحانی بدلہ لینے کا اعلان کرچکے ہیں۔