Wednesday, April 24, 2024

امریکا نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر مصر کی فوجی امداد روک دی

امریکا نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر مصر کی فوجی امداد روک دی
September 15, 2021 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) امریکا نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر مصر کی 130 ملین ڈالرز کی فوجی امداد روک دی۔

امریکی حکام کے مطابق ماضی میں امریکی فائدے کیلئے السیسی حکومت کو استثنیٰ دیتے ہوئے 300 ملین ڈالر کی امداد دی گئی ۔ مزید امداد مصر کی جانب سے اپنا ریکارڈ بہتر بنانے پر ہی اسے جاری کی جائے گی۔

انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے مصر کی امداد روکے جانے کا خیرمقدم کیا۔