Thursday, May 2, 2024

امریکا نے افغانستان کی امداد سے متعلق سلامتی کونسل میں نئی قرار داد پیش کر دی

امریکا نے افغانستان کی امداد سے متعلق سلامتی کونسل میں نئی قرار داد پیش کر دی
December 22, 2021 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) امریکا نے افغانستان کی امداد سے متعلق سلامتی کونسل میں نئی قرار داد پیش کر دی۔

خبرایجنسی کے مطابق چین اور روس نے امریکا کی پہلی قرار داد کی مخالفت کی تھی۔ دونوں ممالک کو امداد کے لیے استثنیٰ کے طریقہ کار پر اختلاف تھا۔ چین طالبان پر اقتصادی پابندیوں کے بھی خلاف ہے۔

اقوام متحدہ میں چینی سفیر کا کہنا تھا کہ مصنوعی پابندیاں قابل قبول نہیں۔ افغان عوام کو امداد بغیر رکاوٹ کے ملنی چاہیے۔