Saturday, May 18, 2024

امریکا نے افغانستان میں بھارتی فوج کا کردار نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی، خواجہ آصف

امریکا نے افغانستان میں بھارتی فوج کا کردار نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی، خواجہ آصف
December 6, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ افغانستان میں بھارت کے فوجی کردار کا معاملہ امریکی حکام کے سامنے اٹھایا۔ امریکا نے افغانستان میں بھارت کا فوجی کردار نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی۔
خواجہ آصف نے کہا کہ امریکی وزیر دفاع جیمز میٹِس نے پاکستانی قیادت سے حالیہ ملاقاتوں میں افغانستان میں بھارت کا فوجی کردار نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی۔
برطانوی نشریاتی ادارے سے امریکی وزیر دفاع کے دورہ پاکستان کے بارے میں بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستانی قیادت نے امریکی حکام کے سامنے افغانستان میں بھارت کے فوجی کردار کا معاملہ اٹھایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے پاکستان کو یقین دلایا ہے کہ افغانستان میں بھارت کی مداخلت نہیں ہو گی۔
واضح رہے کہ پاکستان کے افغانستان میں بھارت کے کردار کے حوالے سے سخت تحفظات ہیں۔