Saturday, May 11, 2024

امریکا نے افغانستان میں آنے سے قبل ہم سے مشورہ کیا نہ جاتے وقت، شاہ محمود

امریکا نے افغانستان میں آنے سے قبل ہم سے مشورہ کیا نہ جاتے وقت، شاہ محمود
August 22, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیرِخارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ، امریکا نے افغانستان میں آنے سے قبل ہم سے مشورہ کیا نہ جاتے وقت۔

شاہ محمود قریشی الجزیرہ کو انٹرویو میں بولے کہ، پاکستان نے بہت الزامات برداشت کر لیے، اب یہ سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ اپنی اندرونی ناکامیوں کی ذمہ داری پاکستان پر نہ ڈالی جائے۔

اُنہوں نے کہا، پاکستان افغانستان میں اجتماعیت کی حامل حکومت چاہتا ہے، جہاں انسانی حقوق کا احترام ہو، طالبان کے حالیہ بیانات حوصلہ افزا ہیں۔