Thursday, April 25, 2024

امریکا نے افغانستان سے فوجیوں کا انخلاء شروع کردیا

امریکا نے افغانستان سے فوجیوں کا انخلاء شروع کردیا
March 10, 2020
کابل ( 92 نیوز) افغان امن معاہدےکی کامیابی کیلئے امریکا نے افغانستان سے فوجیوں کا انخلاء شروع کردیا ، امریکا  نے4400فوجی بگرام ایئربیس سے روانہ کر دیے ، افغانستان میں 8600فوجی موجود رہیں گے، 8ہزار فوجی 14 ماہ کے اندر افغانستان چھوڑ دیں گے۔ اُدھر افغان صدر اشرف غنی نے بھی طالبان قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان کردیا۔ افغان امن عمل میں ایک اور بڑی پیش رفتہو گئی ، افغانستان سے امریکی فوجیوں کا انخلا شروع ہوگیا،امریکا نے4400فوجی بگرام ایئربیس سے روانہ کردیئے،8600امریکی فوجی افغانستان میں موجود رہیں گے۔ امریکا اور افغان طالبان کےدرمیان ہونےوالے معاہدے کے تحت 8ہزار فوجی 14 ماہ کے اندر افغانستان چھوڑ دیں گے ، معاہدے کے تحت  135 دن کے اندر افغانستان میں اپنی فوج کو 12 ہزار سے کم کرکے 8600 کرنے پر اتفاق کیا تھا۔ افغانستان سے امریکی فوجیوں کو واپس بھیجنا امریکہ اور طالبان کے درمیان 29 فروری کو ہونے والے تاریخی امن معاہدے کی ایک شرط تھی۔ اُدھر افغان صدر اشرف غنی جنہوں نے پہلے  طالبان قیدیوں کو چھوڑنے سے انکار کر دیا تھا اب طالبان قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان کیا ہے ، حلف اٹھانے کے بعد اشرف غنی نے کہا وہ طالبان قیدیوں کی رہائی کے پروانے پر دستخط کردیں گے۔ افغان صدر اشرف غنی کہتے ہیں قیدیوں کے تبادلے سے افغانستان میں تشدد کم ہو گا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اشرف غنی کی جانب سے رواں ہفتے کم از کم ایک ہزار طالبان قیدیوں کی رہائی کا حکم جاری کرنے کا امکان ہے۔طالبان سے مذاکرات کیلئے افغانستان کی حکومتی ٹیم کا اعلان  بھی آج ہو گا۔