Sunday, May 12, 2024

امریکا نے افغانستان بارے پالیسی تبدیل کر لی ، طالبان کے خلاف فضائی حملے جاری رکھنے کا اعلان

امریکا نے افغانستان بارے پالیسی تبدیل کر لی ، طالبان کے خلاف فضائی حملے جاری رکھنے کا اعلان
July 23, 2021

واشنگٹن (92 نیوز) امریکا نے افغانستان بارے پالیسی تبدیل کر لی۔ طالبان کے خلاف فضائی حملے جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

امریکا نے افغانستان میں طالبان کے خلاف مزید کارروائیوں کا اعتراف کر لیا۔ ترجمان پینٹا گون کے مطابق کارروائی طالبان کی جارحیت روکنے ، افغان فوج کی مدد کرنے کیلئے کی گئیں۔ جان کربی کا کہنا تھا کہ افغان نیشنل فورسز کی مدد کیلئے فضائی حملے جاری رکھیں گے۔

دوسری جانب طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے روسی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے افغانستان کے 90 فیصد حصے پر قبضے کا دعوی کر دیا۔ ترجمان کے مطابق تاجکستان، ازبکستان، ترکمانستان اور ایران کی سرحدی گزرگاہیں طالبان کے قبضے میں ہیں۔ ذبیح اللہ مجاہد کا یہ بھی کہنا تھا کہ افغانستان میں داعش کے وجود کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ہمارے زیرکنٹرول علاقوں میں داعش کا مکمل خاتمہ کر دیا ہے۔

ادھر افغان فوج نے کابل اور دیگر بڑے شہروں کے اہم مقامات کا تحفظ یقینی بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ کابل حکومت کے مطابق فوج حساس ترین مقامات پر موجودگی بڑھائے گی جبکہ بارڈر کراسنگز اور قومی انفراسٹرکچر کو بچایا جائے گا۔