Saturday, May 11, 2024

امریکا نے 8 ایرانی شخصیات، مختلف کمپنیوں پر پابندیاں لگا دیں

امریکا نے 8 ایرانی شخصیات، مختلف کمپنیوں پر پابندیاں لگا دیں
January 10, 2020
واشنگٹن (92 نیوز) امریکا نے ایران کے خلاف مزید پابندیاں لگا دیں، پابندیاں 8 ایرانی شخصیات اور مختلف سیکٹرز کی کمپنیوں پر عائد کی گئی ہیں۔ امریکی وزیر خزانہ سٹیون منوچن کے مطابق ایرانی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکرٹری علی شمخانی، ایرانی ڈپٹی چیف آف اسٹاف محمد رضا عشتیانی اورایرانی تنظیم بسیج کے سربراہ غلام رضا سلیمانی پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔