Friday, May 3, 2024

امریکا نے 6 ایرانی شہریوں اور 3 اداروں کو بلیک لسٹ کر دیا

امریکا نے 6 ایرانی شہریوں اور 3 اداروں کو بلیک لسٹ کر دیا
May 11, 2018
واشنگٹن (92 نیوز) امریکا نے ایرانی پاسداران انقلاب کی اسپیشل قدس فورس کی مالی امداد کرنے کے الزام میں چھ ایرانی شہری اور تین کمپنیوں کو بلیک لسٹ قرار دیدیا۔ امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق بلیک لسٹ کیے جانے والے افراد اور کمپنیوں نے متحدہ عرب امارات سے قدس فورس کیلئے لاکھوں ڈالر کی منی لانڈرنگ کی جبکہ ایرانی سنٹرل بنک بھی انہیں مدد فراہم کرتا تھا۔ دوسری جانب متحدہ عرب امارات نے بھی انہی کمپنیوں اور اشخاص کو دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔ امریکی صدر نے چند روز قبل جوہری معاہدے سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا جس کے بعد یہ اقدامات اٹھائے گئے ہیں ۔