Thursday, April 25, 2024

امریکا میں ہوا کے بگولوں نے تباہی مچا دی ، حادثات میں 7افراد ہلاک

امریکا میں ہوا کے بگولوں نے تباہی مچا دی ، حادثات میں 7افراد ہلاک
April 15, 2019

ٹیکساس( 92 نیوز) امریکا میں ہوا کے بگولوں نے تباہی مچادی ، ٹیکساس سے مِسّی سِیپّی تک مختلف حادثات میں تین بچوں سمیت سات افراد دم توڑ گئےجبکہ ہزاروں مکانات تباہ ہو گئے ، طوفانی ہواؤں کے باعث بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہوکر رہ گیا۔

امریکا کی جنوبی ریاستیں طوفان کی زد میں آگئیں، ہواکے بگولوں نےکئی گھروں کی چھت اڑادی، مختلف حادثات میں تین بچوں سمیت متعدد افراد لقمہ اجل بن گئے۔

طوفانی ہواؤں اور بگولوں کے باعث نظام زندگی بھی درہم برہم ہوگیا، ہزاروں مکانات بجلی سے محروم ہوگئے، چھ ہزار پروازیں منسوخ ہونے سے ہوائی سفر بھی بری طرح متاثر ہوکررہ گیا ۔

امریکا میں سے زیادہ شکاگو، ڈیلس، شارلٹ، شمالی کیرولیناکے فضائی اڈوں پر  پروازیں منسوخ ہوئیں۔

امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق طوفانی آندھی نے ٹیکساس سے الاباما تک کئی جنوبی ریاستوں میں تباہی مچائی ہوئی ہے جس کی وجہ سے دس کروڑ لوگوں کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے جبکہ کئی علاقوں میں مزید طوفان کی وارننگز بھی جاری کی گئی ہیں۔