Thursday, April 25, 2024

امریکا میں کورونا کے ایک دن میں ریکارڈ 94 ہزار کیسز، مزید 784 افراد ہلاک

امریکا میں کورونا کے ایک دن میں ریکارڈ 94 ہزار کیسز، مزید 784 افراد ہلاک
October 25, 2020
واشنگٹن (92 نیوز) امریکا میں کورونا وائرس کے ایک دن میں ریکارڈ  94 ہزار کیسز سامنے آگئے، مزید 784 ہلاکتیں بھی رپورٹ ہوئیں۔ تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 85 لاکھ 72 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ امریکا میں کورونا وائرس بے قابو ہوگیا، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 784 ہلاکتیں بھی ہوئیں۔ مجموعی اموات 2 لاکھ 24ہزار سے بڑھ گئیں۔ ماہرین کےمطابق سردی امریکا میں وائرس کی صورت حال کو بدترین بنا سکتی ہے،، وائرس سے فروری تک امریکا میں 5 لاکھ ہلاکتیں ہوسکتی ہیں۔