Thursday, April 25, 2024

امریکا میں کورونا نے قیامت برپا کردی، ایک ہی روز میں 1000 سے زائد افراد ہلاک

امریکا میں کورونا نے قیامت برپا کردی، ایک ہی روز میں 1000 سے زائد افراد ہلاک
April 2, 2020
واشنگٹن (92 نیوز) امریکا میں مہلک کورونا وائرس نے قیامت برپا کردی۔ ایک ہی روز میں ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوگئے، کل تعداد5109 ہوگئی، امریکا میں کورونا متاثرین کی تعداد بھی 2 لاکھ 15 ہزار سے تجاوز کرگئی۔ امریکا ، کورونا ، قیامت برپا ، ایک ہی روز ، 1000 سے زائد افراد ہلاک ، واشنگٹن ، 92 نیوز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس کے سبب جن آنے والے دنوں کو انتہائی درد ناک قرار دیا تھا۔ اُن کا آغاز ہوچکا۔ رپورٹس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار سے زائد امریکی شہری جان کی بازی ہار گئے جو وہاں ایک ہی روز میں ہونے والی ہلاکتوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ امریکا میں کورونا  وائرس سے 2 لاکھ 15 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ صرف نیویارک میں ہی بیمار افراد کی تعداد چوراسی ہزار ہے جو چین سے بھی زیادہ ہے۔ امریکا ، کورونا ، قیامت برپا ، ایک ہی روز ، 1000 سے زائد افراد ہلاک ، واشنگٹن ، 92 نیوز امریکی جج کیون تھامس ڈفی بھی کورونا وائرس کے باعث ستاسی برس کی عمر میں دم توڑ گئے۔ کیون ڈفی  نے انیس سو ترانوے میں ورلڈ ٹریڈ سنٹر پر حملے سمیت دیگر ہائی پروفائل کیسز کی سماعت کی تھی۔ امریکا ، کورونا ، قیامت برپا ، ایک ہی روز ، 1000 سے زائد افراد ہلاک ، واشنگٹن ، 92 نیوز دوسری جانب کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے ریاست فلوریڈا اور نیواڈا میں بھی لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ روس کا کارگو طیارہ بھی  امدادی  سامان لیکر نیویارک پہنچ گیا۔۔جن میں وینٹی لیٹرز اور دیگر  طبی سامان شامل ہے۔ امریکا ، کورونا ، قیامت برپا ، ایک ہی روز ، 1000 سے زائد افراد ہلاک ، واشنگٹن ، 92 نیوز کورونا وائرس کے امریکی معیشت پر بھی مسلسل وار جاری ہیں۔ کاروبار کے دوران ڈاؤ انڈیکس میں 945 پوائنٹس کی کمی ہوئی جبکہ ایس اینڈ پی انڈیکس میں بھی 4.4 فیصد کی گراوٹ  ریکارڈ کی گئی۔