Thursday, April 25, 2024

امریکا میں کورونا سے مزید ایک ہزار 860 افراد دم توڑ گئے

امریکا میں کورونا سے مزید ایک ہزار 860 افراد دم توڑ گئے
April 19, 2020
واشنگٹن (92 نیوز) امریکا میں کورونا وائرس سے چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید ایک ہزار آٹھ سو ساٹھ افراد دم توڑ گئے۔ صرف امریکا میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد انتالیس ہزار جبکہ مریضوں کی تعداد سات  لاکھ اڑتیس ہزار سے بڑھ چکی ہے۔ امریکا میں کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں، ایک روز میں  مزید سیکڑوں  افراد  موت کی وادی میں چلے گئے۔ ہلاکتوں کی تعداد 39 ہزار سے تجاوز کرگئی۔ سابق  امریکی سابق وزیرخزانہ پال اونیل بھی کورونا وائرس سے ہلاک، ہوگئے۔ اُن کی عمر چوراسی برس تھی۔ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ریاست نیویارک میں حالات بہتر ہونے لگے ہیں جہاں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں سب سے کم پانچ سو چالیس ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔ ریاست میں  نئے کیسز میں بھی مسلسل کمی واقع ہورہی ہے۔ دوسری جانب  ٹیکساس،میری لینڈ ،منی سوٹا،ورجینیا ،وِسکونسن اور مشی گن سمیت مختلف ریاستوں میں لاک ڈاؤن کیخلاف احتجاج کیا گیا۔۔شرکا کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن سے کاروبار بند ہورہا ہے اور بیروزگاری بڑھ رہی ہے۔ لہذا اِسے فوری ختم کیا جائے۔ دلچسپ بات ہے کہ ان تمام ریاستوں میں ڈیموکریٹس کی حکومت ہے ۔۔۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چند روز قبل  ان ریاستوں میں  لاک ڈاؤن ختم کرنے سے متعلق ٹویٹس  بھی کی تھیں ۔