Saturday, May 11, 2024

امریکا میں کنسرٹ کے دوران بھگڈر، 14 سالہ لڑکے سمیت 8 افراد ہلاک، 300 زخمی

امریکا میں کنسرٹ کے دوران بھگڈر، 14 سالہ لڑکے سمیت 8 افراد ہلاک، 300 زخمی
November 7, 2021 ویب ڈیسک

ہیوسٹن (92 نیوز) امریکا میں کنسرٹ کے دوران بھگڈر مچنے سے 14 سالہ لڑکے سمیت 8 افراد ہلاک جبکہ 300 سے زائد زخمی ہوگئے۔

افسوس ناک واقعہ جمعہ کی شب ہیوسٹن میں پیش آیا، حکام کے مطابق لوگوں کے اسٹیج کے قریب جانے کی کوشش پر بھگڈر مچی۔

ہیوسٹن میں پیش آنے واقعہ کے وقت فیسٹیول میں 50 ہزار کے قریب افراد موجود تھے۔