Friday, April 19, 2024

امریکا میں چوتھے روز بھی کورونا وائرس سے ہلاک ہونیوالوں کی تعداد ایک ہزار سے زائد

امریکا میں چوتھے روز بھی کورونا وائرس سے ہلاک ہونیوالوں کی تعداد ایک ہزار سے زائد
April 5, 2020

نیو یارک ( 92 نیوز) مہلک وائرس کورونا کی تباہ کاریاں امریکا میں بھی جاری ہیں  ، امریکا میں مسلسل چوتھے روز ہلاک ہونے والے افرادکی تعداد ایک ہزار سے زائد رہی ۔

یوں تو مہلک وائرس پوری دنیا کو جکڑے ہوئے ہے  لیکن سپر پاور امریکا   میں بھی اس کی تباہ کاریاں جاری ہیں جہاں مسلسل چوتھے روز ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار سے زائد رہی ، امریکا میں گزشتہ روز 1331 افراد مہلک وائرس کی بھینٹ چڑھے ۔

کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی فہرست میں امریکا تیسرے نمبر پر آچکا ہے جہاں اب تک 8 ہزار 454 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ  گزشتہ چار روز سے روزانہ ہلاکتیں ایک ہزار سے زائد رپورٹ  ہوئی ہیں  جو کہ ایک خطرناک صورتحال ہے ۔

امریکا میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد بھی تین  لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے ۔