Saturday, May 11, 2024

امریکا میں پہلا تھری ڈی پرنٹڈ گھر فروخت کیلئے پیش

امریکا میں پہلا تھری ڈی پرنٹڈ گھر فروخت کیلئے پیش
February 11, 2021

نیو یارک ( ویب ڈیسک ) امریکا میں پہلا تھری ڈی پرنٹڈ گھر فروخت کیلئے پیش کر دیاگیا، گھر تین بیڈ رومز ، دو باتھ رومز پر مشتمل ہے ، گھر میں ایک گیراج بھی موجود ہے ۔

تھری ڈی گھر بنانے والی کمپنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ گھر صرف 48 گھنٹے کے مختصر وقت میں تعمیر  کر سکتی ہے ، اس گھر کی قیمت دیگر گھروں سےانتہائی  کم ہے  ، اس گھر کی قیمت تقریباً پانچ کروڑ روپے ہے ۔گھر کی تعمیر میں صرف تین افراد نے حصہ لیا۔

کمپنی نے دعویٰ کیا ہےکہ مذکورہ گھر 50 سال تک کارآمد رہے گا اور اس میں دیگر گھروں کی طرح تمام سہولیات میسر ہیں ۔

واضح رہے کہ مارچ 2018 میں تھری ڈی ٹیکنالوجی سے پرنٹ ہونیوالا پہلا گھر تعمیر ہوا تھا جس کے بعد اب تک آسٹن اور میکسیکو میں متعدد گھر تعمیر ہو چکے ہیں ۔

اس وقت میکسیکو میں تھری ڈی ٹیکنالوجی سے پرنٹ شدہ کمیونٹی بھی تعمیر کی جا رہی ہے جس میں 50 کے قریب خاندانوں کی گنجائش کے امکانات ہیں ۔

آئیکن کمپنی کا مقصد گھروں کی تعمیرات میں ہونے والے اخراجات میں  50 فیصد تک کمی کو ممکن بنانا ہے ۔