Saturday, April 20, 2024

امریکا میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے 2 پروازوں کا شیڈول جاری

امریکا میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے 2 پروازوں کا شیڈول جاری
May 7, 2020
لاہور (92 نیوز) امریکا میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے شیڈول جاری کردیا گیا، ابتدائی طور پر واشنگٹن سے دو پروازوں کا شیڈول جاری کیا گیا ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق حکومت پاکستان امریکا میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو واپس وطن پہنچانے کے لئے پی آئی اے کے تعاون سے خصوصی چارٹر پروازیں چلا رہی ہے، ابتدائی طور پر واشنگٹن سے دو پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ سفارتخانے میں رجسٹریشن کرائے گئے پاکستانیوں کو خود رابطہ کیا جائیگا۔ پہلی پرواز 10 مئی کو واشنگٹن سے اسلام آباد کے لئے جبکہ دوسری پرواز 13 مئی کو واشنگٹن سے کراچی کے لئے روانہ ہو گی، ایک اور پرواز نیو جرسی سے لاہور کے لئے روانہ ہوگی۔ ترجمان کے مطابق لاہور:حکومت پاکستان امریکا سے مزید پروازوں کی بھی منصوبہ بندی کررہی ہے، ان پروازوں کی تاریخوں اور مقامات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔