Friday, April 26, 2024

امریکا میں پاکستانی کمیونٹی نے وزیراعظم عمران خان کا شاندار استقبال کیا

امریکا میں پاکستانی کمیونٹی نے وزیراعظم عمران خان کا شاندار استقبال کیا
July 21, 2019
واشنگٹن(92 نیوز)امریکا میں پاکستانی کمیونٹی نے وزیراعظم عمران خان کا شاندار استقبال کیا ہے۔ واشنگٹن ڈی سی میں میلے کا سماں ہے۔ عمران خان کو دیکھنے اور سننے کیلئے امریکا کے دیگر شہروں سے پاکستانی کی بڑی تعداد واشنگٹن پہنچ رہی ہے۔ ڈھول کی تھاپ پر جھومتے۔ناچتے گاتے امریکا میں مقیم یہ پاکستانی کسی فلم اسٹار یا گلوکار کے کنسرٹ کیلئے جمع نہیں ہوئے بلکہ یہ محبت وطن پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے استقبال کیلئے موجود ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کا قافلہ وائٹ ہاؤس پہنچا تو کپتان کے چاہنے والوں نے پرتپاک استقبال کیا۔ فضا پاکستان زندہ باد اور عمران خان زندہ باد کے نعروں سے گونجتی رہی۔ پاکستانی نژاد امریکی مرد و خواتین کی بڑی تعداد نے استقبالیہ ریلی بھی نکالی گئی جس میں لوگوں نے وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف کے پوسٹر اٹھا رکھے تھے۔ کیپٹل ون ایرینا میں پاکستنانی کمیونٹی کے جلسے کی بھرپور تیاریاں کی گئی ہیں۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وفاقی وزیر زلفی بخار نے تیاریوں کا جائزہ لیا۔ جلسے کیلئے تقریبات کا بھی اہتمام کیا گیا۔ کیپٹل ون ایرینا میں جلسے کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق رات ایک بجے ہو گا۔ وزیراعظم عمران خان پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کریں گے۔ وزیر اعظم کی امریکا آمد پر واشنگٹن میں پختون میوزیکل نائٹ کا بھی اہتمام کیا گیا۔ وفاقی وزیرعلی زیدی اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کی شرکت کی۔ امریکا میں مقیم پاکستانیوں کی کثیر تعداد بھی میوزیکل نائٹ میں شریک ہوئی۔