Friday, May 3, 2024

امریکا میں پاکستان، ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کی سیریز کے امکانات ختم

امریکا میں پاکستان، ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کی سیریز کے امکانات ختم
May 11, 2018
لاہور (92 نیوز) امریکا میں پاکستان، ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کی سیریز کے امکانات ختم ہو گئے ۔ کیریبیئن پریمیئر لیگ کا تاریخیں آگے بڑھانے سے انکار سامنے آ گیا۔ پاکستان، بنگلا دیش اور ویسٹ انڈیز کے درمیان اگست میں مجوزہ تین ملکی کرکٹ سیریز اس سال نہیں ہو پائے گی۔ ادھر گرین شرٹس کے سخت شیڈول سے نئی ونڈو نکالنا دشوار ہے۔ اگست میں کیربیئنز ٹیم بنگلہ دیش کیخلاف دو ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی تو گرین کیپس ایشیا کپ میں مصروف ہوں گے ۔ ویسٹ انڈین بورڈ کے مطابق تین ملکی سیریز اب آئندہ سال کھیلی جائے گی۔