Thursday, April 25, 2024

امریکا میں ٹائم اسکوائر کشمیری عوام کے حق میں لکھے نعروں سے جگمگا اٹھا

امریکا میں ٹائم اسکوائر کشمیری عوام کے حق میں لکھے نعروں سے جگمگا اٹھا
August 4, 2020

نیو یارک ( 92 نیوز) ،  غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجی محاصرے کاشکارہونے والے کشمیریوں کے حق میں دنیابھرسے آواز بلند ہورہی ہے، امریکامیں  ٹائم اسکوائرکشمیری عوام کےحق میں لکھےنعروں سےجگمگااٹھا ۔

امریکا کامشہور سیاحتی مقام ٹائم اسکوائرکشمیری عوام کے حق میں لکھے نعروں سے جگمگااٹھا جبکہ لندن میں 5 اگست کو ہونے والے مظاہروں نے بھارت کی نیندیں حرام کردیں،بھارتی ہائی کمیشن نے ریکارڈنگ کمپنی کی خدمات حاصل کرلیں۔

کشمیری عوام پرملٹری سیج کا ایک سال مکمل ہونے پرجہاں دنیا بھرمیں آوازیں ایک بار پھربلند ہورہی ہیں، وہیں نیویارک میں دنیا کی سب سےمشہورجگہ ٹائمز اسکوائر پر کشمیری عوام کے حق میں نعرے لکھے گئے ہیں اوردنیا بھر سے آنے والے ہزاروں شہری روزانہ ان نعروں کو یہاں پڑھتے ہیں۔

 یہ نعرے غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر  میں جاری ریاستی دہشتگردی ، انسانی حقوق کی پامالی اور مظالم کے خلاف ہیں۔

ادھربرطانیہ کے دارالحکومت لندن میں مظاہرین کاخوف، بھارتی ہائی کمیشن نے ریکارڈنگ کمپنی کی خدمات حاصل کر لیں۔ کمپنی مظاہرین کی ویڈیو ریکارڈنگ کرے گی،خاص طور پرمظاہرے میں شریک ہونے والے بھارتی مظاہرین کی شناخت کی جائے گی۔پانچ اگست کو بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے بڑا مظاہرہ ہو گا۔

برمنگھم میں بھی بھارتی فوج کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں مظالم کےخلاف احتجاج میں شرکت کے لیے کار ریلی نکالی گئی تاکہ عوام کو بھارتی قونصلیٹ کے سامنے ہونے والے مظاہرے سے متعلق آگاہی دی جاسکے۔