Friday, April 26, 2024

امریکا میں مشتبہ ملزم نے جیل منتقل کئے جانے کے دوران پولیس اہلکار کو گولی مار دی، مفرور ملزم کی تلاش جاری

امریکا میں مشتبہ ملزم نے جیل منتقل کئے جانے کے دوران پولیس اہلکار کو گولی مار دی، مفرور ملزم کی تلاش جاری
June 21, 2015
نیو اورلینز (ویب ڈیسک) امریکی ریاست نیو اورلینز میں مشتبہ ملزم کو جیل منتقل کرنے والے پولیس اہلکار کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے اہلکار کی ہلاکت کے بعد فائرنگ کرنے والے افراد کی تلاش شروع کر دی ہے۔ ہلاک ہونیوالے بائیس سالہ پولیس اہلکار ڈیرل ہالوے کی نعش نیو اورلینز پولیس ڈیپارٹمنٹ کی گاڑی سے ملی جو ایک کھمبے سے ٹکرا کر رک گئی تھی۔ ڈیرل کو ایک گولی لگی جبکہ گاڑی میں موجود مشتبہ ملزم فرار ہو گیا ہے۔ شبہ ہے کہ پولیس اہلکار کو گاڑی میں موجود مشتبہ ملزم نے گولی ماری جسے جیل منتقل کیا جا رہا تھا۔