Friday, May 10, 2024

امریکا میں مسافر طیارہ تباہی سے بال بال بچ گیا

امریکا میں مسافر طیارہ تباہی سے بال بال بچ گیا
February 21, 2021

واشنگٹن (92 نیوز) امریکا میں مسافر طیارہ تباہی سے بال بال بچ گیا، امریکی ایئر لائن کے جہاز میں دوران پرواز آگ بھڑک اُٹھی۔

طیارہ ریاست کولراڈو کے اوپر پرواز کر رہا تھا۔ آگ جہاز کے ایک انجن میں لگی، پرواز کے ٹکڑے ٹوٹ ٹوٹ کر نیچے آبادی پر گرتے رہے۔ ایک انجن میں آگ لگنے کے باوجود پائلٹ نے جہاز کو ڈینور میں بحفاظت اتار لیا۔

بوئنگ 777 طیارے میں 231 مسافر اور عملے کے 10 ارکان سوار تھے۔