Thursday, May 9, 2024

امریکا میں محصور پاکستانی 14 جون کو پی آئی اے خصوصی پرواز سے وطن پہنچیں گے

امریکا میں محصور پاکستانی 14 جون کو پی آئی اے خصوصی پرواز سے وطن پہنچیں گے
June 7, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) کورونا کے باعث امریکا میں محصور پاکستانیوں کی واپسی کے لیے پی آئی اے کی چھٹی خصوصی پرواز 14 جون کو امریکا سے پاکستان آئے گی۔ پی آئی اے کی خصوصی پرواز شکاگو کے او ہارے ہوائی اڈے سے مسافروں کو لے کر اسلام آباد روانہ ہو گی، سفارتخانے اور قونصل خانوں میں رجسٹرڈ افراد پرواز سے مستفید ہو سکیں گے۔ ملائیشیا ، سنگاپور، برونائی اورلاؤس میں پھنسے 256 پاکستانیوں کو لے کر پی آئی اے کی خصوصی پروازاسلام آباد کے لیے روانہ ہو گئی۔