Thursday, April 25, 2024

امریکا میں ماسک پہننے کی پابندی جزوی طور پر ختم

امریکا میں ماسک پہننے کی پابندی جزوی طور پر ختم
May 14, 2021

نیویارک (92 نیوز) امریکا میں ماسک پہننے کی پابندی جزوی طور پر ختم کردی گئی۔

ادارہ برائے انسداد امراض کے مطابق کورونا کیخلاف مکمل ویکسی نیشن کرا لینے والوں کو ماسک پہننے کی ضرورت نہیں۔ اندرون خانہ اور گھر سے باہر بیشتر مقامات پر ماسک پہننے کی پابندی ختم کردی گئی۔ مکمل ویکسی نیشن کرا نے والوں کو سماجی فاصلہ رکھنے کی بھی ضرورت نہیں۔ نئی ہدایات سے زندگی کو دوبارہ معمول پر لانےمیں مدد ملے گی۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے پابندیوں کے خاتمے پر خوشی کا ظہار کیا۔ امریکی صدر کا کہنا ہے کہ بڑا سنگ میل عبور کرلیا، آج تاریخی دن ہے۔ ویکسی نیشن کرا نے والے دوسروں کو مسکرا کر مل سکتے ہیں۔