Saturday, April 20, 2024

امریکا میں قتل ہونے والی پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ کی امریکا میں نماز جنازہ ادا

امریکا میں قتل ہونے والی پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ کی امریکا میں نماز جنازہ ادا
May 21, 2018
ہیوسٹن (92 نیوز) امریکا میں قتل ہونے والی پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ کی امریکا میں نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ امریکی شہر ٹیکساس کے اسکول میں گولیوں کا نشانہ بننے والی سبیکا شیخ کی نماز جنازہ امریکی شہر ہیوسٹن کی مسجد میں ادا کی گئی۔ سبیکا کی میت کو سرد خانے سے پاکستانی پرچم میں لپیٹ کر مسجد لایا گیا۔ نماز جنازہ میں ہیوسٹن میں پاکستانی قونصلیٹ کے اہلکاروں کے علاوہ سیکڑوں افراد نے شرکت کی جن میں امریکی کانگریس کے مقامی ارکان بھی شامل تھے۔ جنازے کے موقع پر رقت انگیز مناظر دیکھنے میں آئے۔ ہیوسٹن میں سبیکا جس گھر میں رہائش پذیر تھی اسکے افراد نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی اور سبیکا کے ساتھ گزارے وقت کا جذباتی انداز میں ذکر کیا جس سے حاضرین اشکبار ہو گئے۔ نماز جنازہ کی بعد پاکستانی قونصل جنرل عائشہ فاروقی پاکستان کی اس ہونہار بیٹی کی میت کو لے کر جارج بش ایئرپورٹ روانہ ہوئیں جہاں سے یہ آج شب اور کل صبح کے درمیان سبیکا کے گھر کراچی پہنچ جائے گی۔