Monday, September 16, 2024

امریکا میں فلائٹ ٹریکنگ نظام میں خرابی، واشنگٹن میں چار سو چالیس پروازیں منسوخ، ہزاروں مسافر خوار

امریکا میں فلائٹ ٹریکنگ نظام میں خرابی، واشنگٹن میں چار سو چالیس پروازیں منسوخ، ہزاروں مسافر خوار
August 16, 2015
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکا میں فلائٹ ٹریکنگ نظام میں خرابی کے باعث واشنگٹن میں چار سو سے زائد پروازوں کو منسوخ کر دیا گیا۔ امریکا کے مشرقی ساحلی علاقوں کے کئی ائیر پورٹس پر فلائٹ ٹریکنگ سسٹم خراب ہو گیا جس کی وجہ سے چار سو چالیس پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ امریکا کی فیڈرل ایوی ایشن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لیزبرگ اور ورجینیا میں ائیرٹریفک سنٹر میں ٹریکنگ سسٹم کی خرابی کے باعث سینکڑوں پروازیں منسوخ کرنا پڑیں جبکہ کئی پروازیں تاخیر کا شکار ہو گئیں۔ سسٹم کی خرابی کسی حادثے یا ہیکنگ کا نتیجہ نہیں ہے۔ ائیرپورٹس پر ہزاروں مسافر منزل مقصود تک پہنچنے کے لیے خوار ہوتے رہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پروازیں منسوخ ہونے اور تاخیر کے باعث ہزاروں مسافر متاثر ہوئے ہیں۔ فلائٹ ٹریکنگ سسٹم میں خرابی کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہے۔