Thursday, May 9, 2024

امریکا میں فائرنگ کے واقعات، 3 افراد ہلاک، خواتین سمیت 8 زخمی

امریکا میں فائرنگ کے واقعات، 3 افراد ہلاک، خواتین سمیت 8 زخمی
May 9, 2021

نیویارک (92 نیوز) امریکا میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3 افراد ہلاک، خواتین سمیت آٹھ زخمی ہوگئے۔

میری لینڈ میں حملہ آور نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی، خاتون سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس نے حملہ آور کو گولی مار دی۔

نیویارک کے ٹائمز اسکوائر میں فائرنگ سے دوخواتین اور ایک بچی زخمی ہوگئے۔ ملزم فرار ہونے میں کامیاب رہے۔

ریاست فلوریڈا کے شہر میامی میں شاپنگ مال کے قریب فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوگئے، پولیس نے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔