Friday, April 26, 2024

امریکا میں فائرنگ کے دو واقعات میں چھ افراد ہلاک

امریکا میں فائرنگ کے دو واقعات میں چھ افراد ہلاک
April 19, 2021

واشنگٹن (92 نیوز) امریکا میں فائرنگ کے دو واقعات میں چھ افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ٹیکساس کے شہر آسٹن میں فائرنگ سے تین افراد ہلاک ہوئے۔ پولیس حکام کے مطابق جرم کی نوعیت بظاہر ’گھریلو‘ لگتی ہے۔ حملہ آور کو تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا۔ شہری گھروں میں رہیں، مشکوک سرگرمی کی اطلاع دیں۔

ریاست وسکانسن کی کنسوشا کاؤنٹی کے ایک کلب میں فائرنگ سے تین افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے ملزم تاحال پکڑے نہیں جا سکے۔