Wednesday, April 24, 2024

امریکا میں فائرنگ کرنیوالی تاشفین ملک کے مولانا عبدالعزیز سے مبینہ رابطے، امریکا نے دستاویزی ثبوت وزیراعظم نوازشریف کو دیدیئے

امریکا میں فائرنگ کرنیوالی تاشفین ملک کے مولانا عبدالعزیز سے مبینہ رابطے، امریکا نے دستاویزی ثبوت وزیراعظم نوازشریف کو دیدیئے
December 5, 2015
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکا میں فائرنگ کرنے والی خاتون تاشفین ملک مولانا عبدالعزیز سے رابطوں میں تھی۔ امریکا نے ثبوت وزیراعظم نوازشریف کو فراہم کر دیئے۔ لندن میں وزیراعظم نوازشریف سے گزشتہ روز اعلیٰ امریکی عہدیدار کی ملاقات ہوئی جس میں وزیراعظم نوازشریف کو امریکی صدر کا پیغام پہنچایا گیا اور تاشفین ملک کے مولانا عبدالعزیز سے رابطوں کے دستاویزی ثبوت دیئے گئے۔ وزیراعظم نوازشریف نے دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ توقع ہے کہ وزیراعظم نوازشریف معاملے پر مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے۔ پاکستان میں امریکی سفیر نے بھی تاشفین ملک کے مولانا عبدالعزیز سے رابطوں کے حوالے سے پاکستانی حکام کو امریکی مؤقف سے آگاہ کیا ہے۔