Tuesday, May 7, 2024

امریکا میں عارضی شٹ ڈاؤن جاری رہنے سے نظام حکومت متاثر

امریکا میں عارضی شٹ ڈاؤن جاری رہنے سے نظام حکومت متاثر
December 30, 2018
واشنگٹن (92 نیوز) صدر ٹرمپ اور ڈیموکریٹس کی ہٹ دھرمی سے امریکا میں عارضی حکومتی شٹ ڈاؤن جاری  ہے جس کی وجہ سےنظام حکومت بری طرح متاثر ہوا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق عارضی  شٹ ڈاؤن سے وفاقی حکومت کے بیس فیصد محکموں کے  آٹھ لاکھ ملازمین  متاثر  ہورہے ہیں جن میں سے تین لاکھ کو جبری رخصت پر بھیج دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ صدر ٹرمپ بارہا یہ دھمکی دے چکے ہیں کہ اگر میکسیکو سرحد پر باڑ کی تعمیر کیلئے فنڈز نہ ملے تو پوری سرحد بند کردیں گے۔ ٹرمپ دیوار کی تعمیر کیلئے  کانگریس سے پانچ ارب ڈالر کی منظوری چاہتے ہیں ۔ حکمران ری پبلکن اور اپوزیشن ڈیموکریٹس میں اس حوالے سے ڈیڈ لاک دور نہیں ہو سکا۔