Friday, April 26, 2024

امریکا میں طیارے میں ماسک نہ پہننے پر مسافروں کو جرمانے

امریکا میں طیارے میں ماسک نہ پہننے پر مسافروں کو جرمانے
June 24, 2021

واشنگٹن (92 نیوز) امریکا میں طیارے میں ماسک نہ پہننے پر مسافروں کو جرمانے کیئے گئے۔

امریکہ کی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے 8 مسافروں کو نو سے اکیس ہزار روپے تک جرمانے کی سفارش کی تھی۔ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق ڈیلاس فورٹ فورتھ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پیش آنے والے واقعے کے ذمہ دار فرد کو جرمانہ کیا گیا ہے۔ اس شخص نے 22 فروری کو جہاز پر سوار ہونے کے بعد ماسک پہننے سے انکار کر دیا تھا۔ فلائٹ اٹینڈنٹس اور کپتان نے ماسک پہننے کا کہا اور ماسک فراہم بھی کیا گیا لیکن انہوں نے وہ بھی ہٹا دیا تھا۔ اس ساری صورت حال کے بعد کپتان نے رن وے سے جہاز واپس موڑا اور مسافر کو طیارے سے اتار دیا تھا۔ ایک مسافر نے طیارے سے اتارے جانے پر ایئرلائن کے ملازم کو پیٹ ڈالا۔