Wednesday, April 24, 2024

امریکا میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی

امریکا میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی
June 25, 2019
اوکلو ہاما  ( 92 نیوز) امریکا میں ایک جانب طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی ہے، تو وہیں غیرمتوقع برفباری نے بھی سب کو حیران کرڈالا۔ ریاست ہائے متحدہ امریکا کی وسطی اور مغربی ریاستوں میں موسم الگ الگ رنگ دکھانے لگا۔ کنساس، اوکلاہوما اور آرکنساس سے میزوی تک کے علاقے طوفانی بارشوں کی لپیٹ میں ہیں، نشیبی علاقے زیرآب آچکے ہیں جبکہ دریاؤں میں پانی کی سطح میں اضافے سے سیلاب کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ انڈیانا میں طوفانی بگولے نے ہر شے کو تہس نہس کرڈالا، جس کی زد میں آکر متعدد عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔ دوسری جانب کولوراڈو میں موسم گرما میں ہونے والی غیر متوقع برفباری نے سب کو حیران کرڈالا، مختلف علاقوں میں دو فٹ سے زائد برف پڑچکی ہے، حادثات سے بچاؤ کیلئے متعدد سڑکوں کو بھی بند کردیا گیا ہے۔