Friday, April 26, 2024

امریکا میں سجایا گیا باربی ڈولز کا سالانہ میلہ، سینکڑوں مداحوں کی شرکت

امریکا میں سجایا گیا باربی ڈولز کا سالانہ میلہ، سینکڑوں مداحوں کی شرکت
August 2, 2015
ورجینیا (ویب ڈیسک) امریکا میں باربی ڈولز کا سالانہ میلہ سجایا گیا۔ باربی ڈولز جمع کرنے کے سینکڑوں شوقین افراد نے تقریب میں شرکت کی۔ امریکی ریاست ورجینیا میں باربی ڈولز کے شوقین افراد کا پینتیس واں سالانہ کنونشن ہوا جس میں آسٹریلیا، اٹلی اور جاپان کے شہریوں نے بھی شرکت کی۔ کنونشن میں باربی ڈولز کی بڑی ورائٹی نمائش کے لیے رکھی گئی۔ ایسا لگ رہا تھا کہ جیسے تقریب کے شرکا کا بچپن لوٹ آیا ہو۔ کنونشن آج بھی جاری رہے گا اور ایک پروقار عشائیے کے بعد اختتام پذیر ہو گا۔ باربی کے مداح جوق درجوق اس میلے کا رخ کر رہے ہیں۔