Friday, April 26, 2024

امریکا میں زیرعلاج پاکستانی طالبعلم کی صحت میں بتدریج بہتری

امریکا میں زیرعلاج پاکستانی طالبعلم کی صحت میں بتدریج بہتری
March 11, 2017

کراچی (92نیوز) امریکی اسپتال میں زیرعلاج لاڑکانہ کیڈٹ کالج کے طالب علم کی صحت میں مزید بہتری آگئی۔ محمد احمد نے معمول کے مطابق خوراک لینا شروع کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی اسپتال میں میڈیکل بورڈ کی ہدایت پر محمد احمد کے گلے میں لگائی جانے والی نلکیاں نکال لی گئی ہیں جس کے بعد طالب علم نے معمول کے مطابق خوراک لینا شروع کردی ہے۔

طالب علم کے والد راشد مشوری نے تصدیق کی ہےکہ ان کے صاحب زادے کے بولنے کی صلاحیت رفتہ رفتہ بحال ہو رہی ہے اور انہیں یومیہ بنیادوں پر فزیو تھراپی کے ساتھ ساتھ انگلش لینگویج کی کلاسیں بھی دی جا رہی ہیں۔