Monday, September 16, 2024

امریکا میں زکا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا، ٹیکساس کی خاتون میں زکا وائرس کی تصدیق

امریکا میں زکا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا، ٹیکساس کی خاتون میں زکا وائرس کی تصدیق
February 3, 2016
ٹیکساس (ویب ڈیسک) زکا وائرس نے امریکیوں کے لیے خطرے کےگھنٹی بجا دی۔ ٹیکساس میں پہلا کیس سامنے آنے پر ہنگامی اقدامات اٹھانےکا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ زکا وائرس نے برازیل اور کولمبیا میں تو قدم جما ہی رکھے تھے، اب اس وائرس نے امریکا میں بھی انٹری ڈال دی ہے۔ ٹیکساس کی خاتون میں زکا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس نے لاطینی امریکا کا سیاحت کی غرض سے سفر کیا تھا۔ امریکی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ خاتون میں زکا وائرس کی تصدیق کے بعد ہنگامی اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکام نے امید ظاہر کی ہے کہ اس وائرس کو مزید پھیلنے سے روک لیا جائے گا۔