Thursday, April 25, 2024

امریکا میں رواں موسم سرما کا پہلا برفانی طوفان، ریاست کولوراڈو میں نظام زندگی منجمد

امریکا میں رواں موسم سرما کا پہلا برفانی طوفان، ریاست کولوراڈو میں نظام زندگی منجمد
November 27, 2019
 واشنگٹن (92 نیوز) امریکا میں رواں موسم سرما کے پہلے برفانی طوفان سے ریاست کولوراڈو، اوریگون اور سیاٹل میں نظام زندگی منجمد ہو گیا۔ شدید برف باری کے باعث لوگ گھروں میں محصور ہیں۔ برفانی طوفان سے سینکڑوں پروازیں منسوخ کر دی گئیں ۔12 سے 30 انچ تک پڑنے والی برف نے زمین پر بھی سفر ناممکن بنا ڈالا۔ خراب موسم کے باعث صرف ڈینور ایئرپورٹ پر پانچ سو پروازیں منسوخ کردی گئیں جس کی وجہ تھینکس گیونگ ڈے کی چھٹی پر گھر جانے والے افراد کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ برفانی طوفان جنوبی ڈکوٹا، آئیووا، مشی گن، منی سوٹا اور وسکونسن کی جانب بڑھ رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات تک مغربی ریاستوں میں دو سے چار فٹ تک برف پڑ سکتی ہے۔