Friday, March 29, 2024

امریکا میں رنگ و نور کی بارش میں اِن وِک ٹس گیمز کا میلہ سج گیا

امریکا میں رنگ و نور کی بارش میں اِن وِک ٹس گیمز کا میلہ سج گیا
May 9, 2016
اورلینڈو (ویب ڈیسک) امریکا کے شہر اورلینڈو میں دوسری ان وک ٹس گیمز کا میلہ سج گیا۔ رنگارنگ افتتاحی تقریب میں امریکا اور برطانیہ کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق رنگ ونور اور موسیقی کے سروں پرجھومتی ان وک ٹس گیمز کی رنگارنگ تقریب امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو میں سجائی گئی۔ برطانوی شہزادہ ہیری‘ امریکی خاتون اول مشعل اوباما، سابق صدر جارج بش سمیت معروف سماجی شخصیات نے تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں آتش بازی کے رنگ بکھرے تو موسیقی کا سیلاب بھی سننے والوں کو مدہوش کر گیا۔ 1invictus games واضح رہے کہ ان وک ٹس گیمز ذہنی و جسمانی معذور اور جنگ میں زخمی ہونے والے فوجیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کےلئے منعقد کی جاتی ہیں۔ ان کھیلوں میں چودہ ممالک کے پانچ سو ایتھلیٹ اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا رہے ہیں۔