Wednesday, May 8, 2024

امریکا میں دوران پرواز مسافر طیارے کا انجن پھٹ گیا،خاتون ہلاک

امریکا میں دوران پرواز مسافر طیارے کا انجن پھٹ گیا،خاتون ہلاک
April 18, 2018
نیو یارک ( 92 نیوز ) امریکا میں دوران پرواز مسافر طیارے کا انجن پھٹ گیا، حادثے میں مسافر خاتون ہلاک، جبکہ 7 افراد زخمی ہوگئے۔ طیارے میں 143 افراد سوار تھے۔ امریکا کی ساؤتھ ویسٹ ایئرلائن کی نیویارک سے ڈلاس جانےوالے طیارے کا انجن فضا میں ہی پھٹ گیا، حادثے سے مسافروں میں شدید خوف وہراس پھیلا گیا۔ جانی نقصان کے علاوہ  جہاز کےایک پر اور کھڑکی کو بھی نقصان پہنچاجس پرطیارےکوفلاڈیلفیا میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ امریکی حکام کے مطابق طیارے میں عملے کے ارکان سمیت 143 افراد سوار تھے۔ 43 سالہ جینفر نامی خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں جبکہ دیگر زخمیوں کو موقع پر ہی طبی امداد فراہم کردی گئی ہے ۔ امریکی فیڈرل ایوی ایشن انتظامیہ کی جانب سےحادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیاہے۔