Saturday, April 20, 2024

امریکا میں دو اساتذہ نے اندھی ماں کیلئے بیٹی کے چہرے کا تھری ڈی پرنٹ بنا ڈالا، سوشل میڈیا پر ویڈیو کی پذیرائی

امریکا میں دو اساتذہ نے اندھی ماں کیلئے بیٹی کے چہرے کا تھری ڈی پرنٹ بنا ڈالا، سوشل میڈیا پر ویڈیو کی پذیرائی
June 20, 2015
انڈیانا (ویب ڈیسک) امریکا میں ایک اندھی اور بہری ماں کیلئے اس کی نوجوان بیٹی کا تھری ڈی پرنٹ آؤٹ بنا دیا گیا۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو کو خوب پذیرائی مل رہی ہے۔ امریکی ریاست انڈیانا میں ہائی اسکول کے دو اساتذہ نے بینائی اور قوت گویائی سے محروم ایک ماں کیلئے  جواں سال بیٹی کے چہرے کا تھری ڈی پرنٹر کی مدد سے ایک ایسا مجسمہ بنایا ہے جس سے وہ اپنی بیٹی کے چہرے کے خدوخال کو محسوس کر سکتی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اندھی ماں تھری ڈی پرنٹر سے بنے اپنی بیٹی کے چہرے کو پا کر بے حد پرجوش اور خوش نظر آتی ہے اور اپنی بیٹی سے بغل گیر ہوتی ہے۔