Thursday, March 28, 2024

امریکا میں حکومتی شٹ ڈاؤن تیسرے ہفتے میں داخل ہو گیا

امریکا میں حکومتی شٹ ڈاؤن تیسرے ہفتے میں داخل ہو گیا
January 6, 2019
واشنگٹن (92 نیوز) امریکا میں حکومتی شٹ ڈاؤن تیسرے ہفتے میں داخل ہو گیا ۔ صدر ٹرمپ اور ڈیموکریٹس اپنے اپنے موقف پر قائم ہیں۔ فریقین میں مذاکرات بھی ناکام ہو گئے۔ نائب صدر مائیک پنس کی زیر قیادت ٹرمپ انتظامیہ کے ایک وفد نے اپوزیشن ڈیموکریٹس کے وفد سے ملاقات کی جس میں شٹ ڈاؤن ختم کرانے کیلئے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا تاہم فریقین کسی نتیجے پر پہنچنے میں ناکام رہے۔ مائیک پنس نے کہا کہ ملاقات بہت سود مند رہی اور وہ اگلے ویک اینڈ پر  پھر  ڈیموکریٹس  سے ملاقات کریں گے۔ کانگریس کی جانب  سے  میکسیکو بارڈر پر دیوار کی تعمیر کیلئے پانچ ارب ڈالر کا بل منظور نہ کرنے پر صدر ٹرمپ ایک روز قبل ہی  قومی ایمرجنسی لگانے کی دھمکی دے چکے ہیں۔ شٹ ڈاؤن کی وجہ سے آٹھ لاکھ سے زائد سرکاری ملازمین بائیس دسمبر سے تنخواہوں سے محروم ہیں۔