Wednesday, April 24, 2024

امریکا میں حکومتی شٹ ڈاؤن بارہویں روز میں داخل

امریکا میں حکومتی شٹ ڈاؤن بارہویں روز میں داخل
January 3, 2019
واشنگٹن (92 نیوز) امریکا میں حکومتی شٹ ڈاؤن بارہویں روز میں داخل ہو گیا جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ بھی دیوار بنانے کے معاملے پر ڈٹ گئے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صورتحال پر غور کیلئے کابینہ کے ساتھ سر جوڑ لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ چاہے جتنے مرضی روز لگ جائیں ، ڈیل ہونے تک شٹ ڈاؤن جاری رہے گا۔ ڈیموکریٹس کو میکسیکو بارڈر پر دیوار کی تعمیر کیلئے فنڈز کا بل منظور کرنا ہوگا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سرحدی سکیورٹی پر بریفنگ کیلئے کانگریسی رہنماؤں کو وائٹ ہاؤس آنے کی دعوت دی تھی۔