Saturday, May 4, 2024

امریکا میں حکومتی شٹ ڈاؤن 20 ویں روز میں داخل ہو گیا

امریکا میں حکومتی شٹ ڈاؤن 20 ویں روز میں داخل ہو گیا
January 11, 2019
 واشنگٹن (92 نیوز) امریکا میں دوسرا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن تا حال برقرار ہے۔ حکومتی شٹ ڈاؤن 20 ویں روز میں داخل ہو گیا۔ امریکی صدر ٹیکساس سے واپس واشنگٹن پہنچ گئے۔ ٹرمپ نے ٹیکساس میں لیفٹینٹ گورنر ڈان پٹرک، اٹارنی جنرل کین پیکسٹن اور دیگر مقامی رہنماوں سے ملاقات کی۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ دیوار بنانا ان کے منشور کا حصہ ہے، کانگریس دیوارکی تعمیر کا بل منظور کرے۔ اگر ہم نے دیوار نہ بنائی تو ہم اس مسئلے کے حل تک کبھی نہیں پہنچ پائیں گے ۔ دوبارہ ہنگامی حالات نافذ کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایمرجنسی ابھی نافذ کرنے کیلئے تیار نہیں لیکن اگر مجھے ایسا کرنا پڑا تو ضرور کروں گا۔ امریکا بھر میں شٹ ڈاؤن نے شہریوں کا پارہ ہائی کردیا ہے۔ ان مظاہرین میں زیادہ تعداد ان مزدوروں کی تھی جنہیں شٹ ڈاؤن کے بعد ابھی تک تنخواہیں نہیں ملی۔ مظاہرین نے ہاتھ میں بینر اٹھائے شٹ ڈاؤن کیخلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔