Wednesday, April 24, 2024

امریکا میں حالیہ نسل پرست مظاہروں کی وجہ بننے والا پولیس اہلکار ضمانت پر رہا

امریکا میں حالیہ نسل پرست مظاہروں کی وجہ بننے والا پولیس اہلکار ضمانت پر رہا
October 8, 2020

نیو یارک ( 92 نیوز) امریکا میں حالیہ نسل پرست مظاہروں کی وجہ  بننے والے پولیس اہلکار کو ضمانت پر رہائی مل گئی، ڈیریک شووین نے سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کی گردن پر گھٹنا رکھ کر اسے ہلاک کردیا تھا۔

عدالتی ریکارڈ کے مطابق منی اپیلس پولیس کے اہلکار ڈیریک شووین کو 10 لاکھ ڈالر مالیت کے ضمانتی بانڈ جمع کرنے پر جیل سےمشروط رہائی ملی۔اس دوران شووین نہ تو پولیس کے لیے کام کرسکیں گے نہ ہی جارج کے خاندان سے رابطہ کریں گے۔

ڈیریک شووین کو 21مئی کو گرفتار کیا گیا تھا اوران پردوسرے درجے کے قتل کاالزام ہے۔ڈیریک شووین کی جارج فلائیڈکی گردن پر گھٹنا رکھنےکی ویڈیووائرل ہوئی تھی جس کے بعدامریکا سمیت دنیا کے متعدد ممالک میں نسل پرستی کے خلاف احتجاجی مظاہرے پھوٹ پڑے تھے۔