Friday, March 29, 2024

امریکا میں بیس بال کا سابق کھلاڑی گرل فرینڈ سمیت گھر میں قتل، ڈیرل کو گولیاں ماری گئیں، مونیکا جارڈن کا قتل مشکوک قرار

امریکا میں بیس بال کا سابق کھلاڑی گرل فرینڈ سمیت گھر میں قتل، ڈیرل کو گولیاں ماری گئیں، مونیکا جارڈن کا قتل مشکوک قرار
June 23, 2015
ہیوسٹن (ویب ڈیسک) امریکا میں بیس بال کے سابق کھلاڑی کو گرل فرینڈ سمیت گھر میں قتل کر دیا گیا۔ ہوسٹن میں پچاس سالہ ڈیرل ہیملٹن اور اس کی چوالیس سالہ گرل فرینڈ مونیکا جارڈن کی لاشیں گھر سے ملیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈیرل کی لاش گھر کے داخلی دروازے کے پاس پڑی تھی اور اس کے جسم میں کئی گولیاں پیوست تھیں۔ ڈیرل کی گرل فرینڈ مونیکا کی لاش گھر کے دوسرے حصے سے ملی لیکن اس کے جسم پر گولی کا نشان دیکھ کر ایسے لگتا ہے جیسے کسی نے خود زخم لگایا ہو۔ گھر میں چودہ ماہ کا ایک بچہ بھی تھا جو مونیکا نے گود لے رکھا تھا، وہ محفوظ رہا جسے ٹیکساس چائلڈ پروٹیکٹو سروسز کے سپرد کر دیا گیا ہے۔ ڈیرل اور مونیکا کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی گئی ہیں۔