Saturday, May 11, 2024

امریکا میں بھی کورونا کے علاج کیلئے ’’ پلازما تھیرپی ‘‘ کی منظوری

امریکا میں بھی کورونا کے علاج کیلئے ’’ پلازما تھیرپی ‘‘ کی منظوری
August 24, 2020

واشنگٹن ( 92 نیوز) کوروناسے صحتیاب افراد کا پلازما متاثرین کے علاج کیلئے استعمال ہوگا ، امریکا میں بھی کورونا مریضوں کے علاج کیلئے ’’پلازما تھیرپی‘‘ کی منظوری دے دی گئی ۔ کورونا وبا کو شکست دےکر صحتیاب  ہونے والوں کا پلازما متاثرین کے علاج کیلئے استعمال کیا جا سکے گا۔

امریکی ادارے ایف ڈی اے نے پلازما کو کورونا کا حوصلہ افزا علاج قرار دیتے ہوئے کہا کہ پلازما تھیرپی کے فوائد ممکنہ نقصانات سے کافی زیادہ ہیں، اس وقت کورونا کے علاج کیلئے مستند ذرائع دستیاب نہیں،ایسے میں پلازما مرض کی شدت کم کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔

امریکی صدر نے پیشرفت کو تاریخی قرار دیتے ہوئے صحتیاب افراد سے پلازما عطیہ کرنے کی اپیل کی ہے ، ان کا کہنا تھاکہ کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں اس تاریخی پیشرفت سے ان گنت زندگیاں بچائی جاسکیں گی۔