Sunday, May 12, 2024

امریکا میں بھی سال 2020 کا شاندار استقبال، نیویارک ٹائمز اسکوائر پر جشن منایا گیا

امریکا میں بھی سال 2020 کا شاندار استقبال، نیویارک ٹائمز اسکوائر پر جشن منایا گیا
January 1, 2020
نیویارک (92 نیوز) امریکا میں بھی سال دوہزاربیس کا شاندار استقبال کیا گیا، نیویارک ٹائمز اسکوائر پر نیو ایئر کا جشن منایا گیا۔ ہزاروں افراد جھوم اٹھے۔ برطانیہ، ترکی، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور مشرقِ بعید میں بھی نئے سال کے آغاز پر شاندار آتشبازی کی گئی۔ آکلینڈ، سڈنی، ٹوکیو، بیجنگ، ہانگ کانگ، بنکاک، پیرس اور دیگر شہروں میں آسمان رنگوں سے سج گیا۔ یو اے ای میں دنیا کی سب سے بلند عمارت برج الخلیفہ روشنیوں میں نہا گئی۔لوگوں کی بڑی تعداد آتشبازی کے دلکش مناظر محظوظ ہوئی۔