Friday, March 29, 2024

امریکا میں بھی انتخابی دھاندلی کی بازگشت سنائی دینے لگی

امریکا میں بھی انتخابی دھاندلی کی بازگشت سنائی دینے لگی
November 23, 2016

 واشنگٹن(ویب ڈیسک)امریکا میں بھی انتخابی دھاندلی کا شور مچ گیا ہے ماہرین نے ہلری کلنٹن کو  ووٹوں کی دوبارہ  گنتی کا مشورہ دے دیا۔

تفصیلات کےمطابق کمپیوٹر ماہرین نے  ہلری کی انتخابی مہم چلانے والی ٹیم پر زور دیا ہے کہ  وہ  ریاست وسکونسن، مشی گن اور پنسلوانیا میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست دیں۔ ان ریاستوں سے  اشارے ملے ہیں  کہ یہاں ووٹرز  پر اثر انداز ہونے  اور کمپویٹر سسٹم کو ہیک کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ جن ریاستوں میں الیکٹرانک ووٹنگ ہوئی وہاں ہلری کلنٹن کوسات فیصد کم ووٹ پڑے ہیں ۔